دہلی

کانگریس نے مودی کو ٹرمپ کا جنگ بندی دعویٰ یاد دلایا

کانگریس نے چہارشنبہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کے اس ریمارکس پر طنز کیا کہ ہندوستان اور امریکہ فطری شراکت دار ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس نے چہارشنبہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کے اس ریمارکس پر طنز کیا کہ ہندوستان اور امریکہ فطری شراکت دار ہیں۔

کانگریس نے پوچھا کہ آیا یہ اتنے فطری ہیں کہ صدر ٹرمپ کو 35 مختلف مواقع پر یہ اعلان کرنا پڑا کے تجارت کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کروائی۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ فطری شراکت دار ہیں۔

کانگریس قائد نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ اتنے فطری ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 35مختلف مواقع پر یہ کہا کہ انہوں نے تجارت کو استعمال کرتے ہوئے 10مئی کی شام ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی۔