سائنس

جی ایس ایل وی۔ایف12  این وی ایس۔ 01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا گیا

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے کامیابی کے ساتھ آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی۔ایف12 این وی ایس۔ 01 سیٹلائٹ کو کامیابی سے چھوڑا جس کی الٹی گنتی گذشتہ روز شروع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
عالمی خلائی ایجنسیوں نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دی

اس سٹلائیٹ کو آج 10بجکر42منٹ پر چھوڑاگیا۔

جیو سینکرونک سیٹلائٹ لانچ وہیکل مشن این وی ایس۔01 نیوی گیشن سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 2232 کلوگرام ہے۔

اسے مدار میں چھوڑاگیا۔ این وی ایس۔01 انڈین کنسٹیلیشن سروسس کے ساتھ نیو ی گیشن کے لئے تصور کردہ دوسری نسل کے سیٹلائٹ میں سے پہلا ہے۔

یہ اس سال کا پہلا جی ایس ایل وی مشن ہے۔ فروری میں اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایس ایل وی۔ڈی 2 کی پرواز، مارچ میں ایل وی ایم ایم 3 مشن اور اپریل میں پی ایس ایل وی۔سی 55 مشن کے کامیاب لانچ کے بعد سال 2023 میں اسرو کا یہ چوتھا مشن ہے۔