تلنگانہ

کانگریس،تلنگانہ میں 6ضمانتوں پر عمل کرے گی: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی تلنگانہ میں 6ضمانتوں پر عمل کرے گی جس کا وعدہ کیاگیا تھا۔

حیدرآباد: کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی تلنگانہ میں 6ضمانتوں پر عمل کرے گی جس کا وعدہ کیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

وزیراعلی تلنگانہ کے طورپر ریونت ریڈی کی حلف برداری کی تقریب میں کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا کے ساتھ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچے، شیو کمارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حق میں خط اعتماد پرریاست کے عوام سے اظہار تشکرکیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے جو کچھ بھی کہا ہے اس پر عمل کیاجائے گا۔