تلنگانہ

ہائی کمان نے تلنگانہ اسپیکر کے طورپرجی پرساد کمارکے نام کاانتخاب کیا

کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ اسپیکر کے طورپرجی پرساد کمار کے نام کاانتخاب کیا۔وہ اس تلگو ریاست جس کی تشکیل 2014میں عمل میں آئی ہے کے تیسرے اسپیکر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے۔

حیدرآباد: کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ اسپیکر کے طورپرجی پرساد کمار کے نام کاانتخاب کیا۔وہ اس تلگو ریاست جس کی تشکیل 2014میں عمل میں آئی ہے کے تیسرے اسپیکر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں
ٹی پی سی سی کے نئے صدر کا انتخاب ہائی کمان کرے گی
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار

پرساد نے وقارآبادسے کانگریس ایم ایل اے کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 2008 میں پہلی بار ایم ایل اے کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔

2012 میں، انہوں نے سابق وزیر اعلی کرن کمار ریڈی کی کابینہ میں وزیر ٹکسٹائل کے وزیر کے طور پرخدمات انجام دی تھیں۔ پرساد راؤ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں اور انہیں متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں وزیر کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔

پرساد راؤ کی پیدائش 1964 میں وقار آباد ضلع کے مارپلی گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے تانڈور میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی۔ تلنگانہ تحریک کے دوران انہوں نے 2008 میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں وقارآباد حلقہ سے مقابلہ کیا اور کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ پرساد کمار نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں وقارآباد حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔