شمالی بھارت

کانگریس بجرنگ دل پر پابندی نہیں لگائے گی: ڈگ وجئے سنگھ

کانگریس کے سینئر لیڈر سنگھ کے اس بیان پر طنز کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان نریندر سلوجا نے کہا کہ سنگھ کو بہت دیر سے یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ بجرنگ دل محبان وطن تنظیم ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو بجرنگ دل پر پابندی نہیں لگائی جائے گی، تاہم ‘غنڈہ عناصر’ کو بخشا نہیں جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود
’ہماری دوستی فلم ”شعلے“ کے جئے اور ویرو کی طرح ہے‘
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ کانگریس بجرنگ دل پر پابندی نہیں لگائے گی، بجرنگ دل میں کچھ اچھے لوگ ہوسکتے ہیں، تاہم غنڈہ عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔ سنگھ کے اس بیان سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر سنگھ کے اس بیان پر طنز کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان نریندر سلوجا نے کہا کہ سنگھ کو بہت دیر سے یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ بجرنگ دل محبان وطن تنظیم ہے۔

کرناٹک میں کانگریس نے بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی جرات کی تھی، لیکن پارٹی کو زبردست عوامی احتجاج کے بعد اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔