تلنگانہ

بھینسہ کے میونسپل کمشنر اور بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بھینسہ شہر کے پرانے بازار کے رہنے والے رادھے شام نامی شخص کی شکایت پر اے،سی،بی نے یہ کاروائی کی۔رادھے شام جو ایک کاشت کار ہے،اپنی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے 2022میں اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔

حیدرآباد: بھینسہ میونسپل کمیشنر وینکٹشورلو و بل کلکٹر ساگرتیس ہزار روپیئے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کے ہاتھوں رنگ ہاتھ پکڑے گئے۔یہ کاروائی کریم نگر،اے،سی،بی برانچ ڈی،ایس،پی  وی وی رمنا مورتی و انسپکٹر کرشنا کی ٹیم نے آج دونوں کمیشنر و بل کلکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
غیر محسوب اثاثہ جات کیس، اے سی بی نے اے سی پی کو تحویل میں لے لیا
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
100کروڑ اثاثوں کی موجودگی کے بعد عہدیدار گرفتار
تحصیلدار کے گھر پر اے سی بی کا دھاوا ، 2 کروڑ روپئے، طلائی زیورات ضبط (ویڈیو)
رشوت کی وصولی کا طریقہ کار تبدیل

بھینسہ شہر کے پرانے بازار کے رہنے والے رادھے شام نامی شخص کی شکایت پر اے،سی،بی نے یہ کاروائی کی۔رادھے شام جو ایک کاشت کار ہے،اپنی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے 2022میں اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔جبکہ اس مکمل دستاویز رادھے شام نامی کے پاس موجو د ہے۔

اس کے باوجود بھی بھینسہ کمیشنر بلدیہ وینکٹشورلو نے انہیں /16مئی 2024کو شو کا ش نوٹس جاری کرتے ہوئے بلڈنگ پرمیشن نہ ہونے کی بات بتاتے ہوئے 7دن کے اندر جواب دینے کو کہا۔نہیں تو قانونی کاروائی کرنے کا انتباہ دیاتھا۔

جبکہ رادھے شام نے بتایا کہ میں نے میونسپل کے پرمیشن موجود تھے،جبکہ رادھے شام نے بتایا کہ انہیں پیسے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس پر رادھے شیام نے نوٹس اور رشوت خوری  کے اس معاملہ کو سمجھتے ہوئے اپنے پاس موجود پرمیشن کی کاپی بتائے بنااور تمام چیزیں دستاویز لے کر اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع ہوگئے۔

اسکے بعد اینٹی کرپشن ٹیم کے ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے آج دو رشوت خور آفیسران کو گرفتار کرانے میں اہم رول ادا کیا۔اور ان دونوں عہدیداروں کو رنگ ہاتھوں پکڑا یا گیا۔جس کے ساتھ ہی بھینسہ بلدیہ میں رشوت خوری کا معاملہ سامنے آیا۔

جبکہ اے سی پی،ڈی ایس پی کریم نگر وی وی رمنا مورتی نے صحا فیوں کے سامنے ان دونوں کو پیش کرتے ہوئے تمام چیزوں سے واقفیت کروائی،اور انہیں لے کر کریم نگر چلے گئے۔

رادھے شام نے صحافیوں کے سامنے تمام تفصیلات سے آگاہی کرائی۔جبکہ اے سی پی عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ جو بھی رشوت خور عہد یدار رشوت طلب کرتا ہے تو فوری ان کی شکایت اے سی پی کو دیں۔جس پر اے سی پی نے کہا کہ ان پر کاروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w