شمالی بھارت
ہماچل پردیش میں بی جےپی نے شکست قبول کرلی
ہماچل پردیش میں بننے والی نئی کانگریس حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے بی جے پی کے سابق چیف منسٹر جئے رام ٹھاکر نے کہاکہ میں کچھ ہی دیر میں راج بھون میں گورنر سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔
شملہ: ہماچل پردیش کے چیف منسٹر جے رام ٹھاکر نے اسمبلی انتخابات میں شکست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ریاست میں بننے والی نئی کانگریس حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹھاکر نے کہا، ‘میں کچھ ہی دیر میں راج بھون میں گورنر سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔
قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کے اب تک کے رجحانات اور نتائج کے مطابق کانگریس نے حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں کانگریس نے 38 سیٹیں جیتی ہیں اور وہ ایک اور سیٹ پر بھی کافی فرق سے آگے ہے۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 21 سیٹیں ملی ہیں اور پانچ دیگر کا جیتنا یقینی ہے۔ آزاد امیدواروں نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔