تعلیم و روزگارحیدرآباد

انٹرمیڈیٹ امتحانات، جرمانہ کے ساتھ فیس کی ادائیگی تاریخ میں توسیع

بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے عہدیداروں ک جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء 12 دسمبر تک ایک سو روپے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے جرمانہ کے ساتھ فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں ایک اور بار توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے عہدیداروں ک جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء 12 دسمبر تک ایک سو روپے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرسکتے ہیں۔ انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم میں زیر تعلیم طلباء کے ساتھ ساتھ ناکام امیدوار اور اووکیشنل کورس کے طلباء اس موقع پر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

آئندہ سال مارچ میں انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات منعقد شدنی ہیں۔ انٹر میڈیٹ ریگولر طلباء کے لئے امتحانی فیس500 روپے اور انٹر سال دوم کے سائنس گروپ کے طلباء کو پراکٹیکلس کیلئے اضافی طور پر200روپے ادا کرنا ہے۔ ووکیشنل طلباء کیلئے710 روپے فیس ہوگی۔