حیدرآباد

کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے کانگریس کارکنوں کو ریاست میں جاری گھر گھر خاندانی سروے کے خلاف بعض اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سروے کو ناکام بنانے کی سازشوں سے چوکس رہنے اور سروے کو کامیاب بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوجانے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے کانگریس کارکنوں کو ریاست میں جاری گھر گھر خاندانی سروے کے خلاف بعض اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سروے کو ناکام بنانے کی سازشوں سے چوکس رہنے اور سروے کو کامیاب بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوجانے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
اردو کی بقاء وقت کی اہم ضرورت، اسی میں ہماری تہذیب مضمر: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

آج اپنے ایک صحافتی بیان میں مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ذات سروے کمزور طبقات کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اے آئی سی سی قائد راہول گاندھی نے انتخابات کے دوران کاسٹ سروے کروانے کا وعدہ کیا تھا تاکہ کمزور طبقات کو زندگی تمام شعبہ حیات میں انصاف مل سکے۔ چنانچہ تلنگانہ حکومت نے 6نومبر تا 30 نومبر ریاست بھر میں گھر گھر سروے کا آغاز کیا۔

اس کے لئے ریاست بھر میں 85ہزار ملازمین کو اس سروے کے لئے مامور کیا گیا۔ صدر ٹی پی سی سی نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ سروے سے متعلق کسی بھی شک و شبہات میں مبتلا نہ ہوں۔ سروے کی تمام تفصیلات کو محفوظ رکھا جائے گا۔ وہ بلا خوف و خطر سروے میں حصہ لیں۔

Photo Source: @SatishManneINC