کانگریس کی ”ملک کے لئے عطیہ“ مہم
ہم اپنے حامیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 138 روپے‘ 1380 روپے یا 13800 روپے یا اس سے زائد رقم کا عطیہ دیں۔ آن لائن کراؤڈ فنڈنگ کے لئے 2 چیانل کھولے جارہے ہیں۔
نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے دن اعلان کیا کہ آن لائن چندہ مہم ”ڈونیٹ فار دیش“ 18 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔ اس نے کہا کہ اس کی یہ پہل 1920-21 میں مہاتما گاندھی کے قائم کردہ تلک سوراج فنڈ کے زیراثر ہے۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس جنرل سکریٹری تنظیمی امور کے سی وینوگوپال نے اعلان کیا کہ انڈین نیشنل کانگریس کے 138 سالہ سفر کی یاد میں ہماری افتتاحی مہم ”ڈونیٹ فار بہتر بھارت“ شروع کی جارہی ہے۔
ہم اپنے حامیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 138 روپے‘ 1380 روپے یا 13800 روپے یا اس سے زائد رقم کا عطیہ دیں۔ آن لائن کراؤڈ فنڈنگ کے لئے 2 چیانل کھولے جارہے ہیں۔
ایک چیانل آن لائن پورٹل donateinc.in ہوگا جبکہ دوسرا چیانل انڈین نیشنل کانگریس کی آفیشل ویب سائٹ www.inc.in ہوگا۔
وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس قائد سونیا گاندھی 18 دسمبر کو نئی دہلی میں اس مہم کا افتتاح کریں گی۔ افتتاح کے ساتھ ہی ڈونیشن لنک کارکرد ہوجائے گا۔