انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت کی فلم ’’تیجس‘‘ بری طرح فلاپ ہوگئی

کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف 22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری تین فلمیں اوسطاً ڈھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بالی وڈ انڈسٹری میں لگاتار 9 فلمیں فلاپ ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔ اداکارہ کی نئی فلم ’تیجس‘ انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی، فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود ناظرین کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور اوپننگ ڈے پر صرف ایک کروڑ بزنس کرسکی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا

فلم اپنے ابتدائی پانچ دنوں میں صرف 3.76 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور یہ اداکارہ کی ’دھکڑ‘ کے بعد دوسری شدید ترین فلاپ فلم ہے۔ بزنس کے اعداد و شمار کے مطابق ’تیجس‘ اداکارہ کے فلمی کیریئر کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف 22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری تین فلمیں اوسطاً ڈھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔

a3w
a3w