شمال مشرق

بی جے پی کے دباؤ میں نہ آنے پرالیکشن کمشنر ارون گوئل کو میراسلام: ممتابنرجی

کولکتہ کے بریگیڈپریڈگراؤنڈس میں میگاریالی سے خطاب میں ممتابنرجی نے کہا کہ ارون گوئل کا اچانک مستعفیٰ ہونا ثابت کرتا ہے کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں ووٹ لوٹنے کی کوشش کررہی ہے۔

کولکتہ: الیکشن  کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ کے ایک دن بعد چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے اتوار کے دن ان کی ستائش کی کہ وہ بی جے پی کے دباؤ میں نہیں آئے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں بھگوا کیمپ کو شکست ہوگی۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
بھارت سیواشرم کے سادھو کارتک مہاراج نے ممتا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا

کولکتہ کے بریگیڈپریڈگراؤنڈس میں میگاریالی سے خطاب میں ممتابنرجی نے کہا کہ ارون گوئل کا اچانک مستعفیٰ ہونا ثابت کرتا ہے کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن میں ووٹ لوٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کے دہلی قائدین کے دباؤ میں نہ آنے پر ارون گوئل کو سلام کرتی ہوں۔

 الیکشن کمشنر ارون گوئل ہفتہ کے دن مستعفیٰ ہوگئے۔ انہوں نے 2024ء کے لوک سبھا الیکشن کا شیڈول جاری ہونے سے چند دن پہلے عہدہ چھوڑدیا۔ ان کی میعاد 5 دسمبر2027ء تک تھی اور وہ آئندہ سال موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی سبکدوشی کے بعد چیف الیکشن کمشنر بننے والے تھے۔

a3w
a3w