سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: سکھوں کے لباس سے متعلق وائرل ویڈیو پر تنازعہ

پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے گڑھ شنکر سے ایک وائرل ویڈیو پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے او ر ”ٹریکنگ ہیٹ اگینسٹ سکھ“ نے پولیس انتظامیہ سے شکایت کی ہے۔

چندی گڑھ: پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے گڑھ شنکر سے ایک وائرل ویڈیو پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے او ر ”ٹریکنگ ہیٹ اگینسٹ سکھ“ نے پولیس انتظامیہ سے شکایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت

پیر کے روز تنظیم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں حکام کی توجہ ایک ویڈیو کی طرف مبذول کرائی جس میں ایک مذہبی تقریب میں دو افراد کو سکھ ہونے کا ڈرامہ کرتے ہوئے (جعلی داڑھی اور مونچھیں لگاکر) رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق یہ ویڈیو کپل ملہوترہ نامی شخص نے فیس بک سے براہ راست نشر کی تھی۔تنظیم کا الزام ہے کہ یہ ویڈیو توہین آمیز ہے اور پولیس اور انتظامیہ کو فوری طور پر ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جنہوں نے سکھوں کے لباس کا اس طرح مذاق اڑایا ہے۔

ٹریکنگ ہیٹ اگینسٹ سکھ نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ واقعہ سماج دشمن عناصر کی طرف سے دو برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سکھوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ہوشیار پور پولیس نے کہا کہ فوری کارروائی کے لیے گڑھشنکر پولیس اسٹیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔