تلنگانہ
تلنگانہ کی خواتین کو ایک لاکھ کروڑکے بلاسودی قرضہ جات فراہم کرنے نائب وزیراعلی کا اعلان
کھمم ضلع کے یداولی گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمات پر عمل پیرا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے اعلان کیا کہ ریاست کی تمام خواتین کو آنے والے پانچ برسوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
کھمم ضلع کے یداولی گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمات پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع، خواتین کو معاشی تحفظ اور غریبوں کے لئے اندرماں مکانات تعمیر کئے جا رہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد دولت پیدا کر کے اُسے غریبوں کی فلاح پر خرچ کرنا ہے۔