آندھراپردیش

گنٹور ریلوے اسٹیشن پر پرانی بوگی ہوٹل میں تبدیل

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے یہ منصوبہ پہلی بار اپنے دائرہ کار میں شروع کیا ہے اس کے لئے ایک پرانی بوگی کو چ کو گنٹور ریلوے اسٹیشن کے سامنے خالی جگہ پر رکھا گیا اور اسے ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مسافروں کو ریل کوچ ریستوران کے ذریعہ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا ایک اختراعی پروگرام اے پی کے گنٹور ریلوے اسٹیشن پر شروع کیا ہے۔

 ساوتھ سنٹرل ریلوے نے یہ منصوبہ پہلی بار اپنے دائرہ کار میں شروع کیا ہے اس کے لئے ایک پرانی بوگی کو چ کو گنٹور ریلوے اسٹیشن کے سامنے خالی جگہ پر رکھا گیا اور اسے ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 بوگی کو جدید سہولیات کے ساتھ پرکشش انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس میں داخل ہونے پر ایک اختراعی احساس پیدا کیا جا سکے۔ صاف ستھری غذاکے ساتھ ساتھ ماحول دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ یہاں صارفین کو ہر قسم کی اشیائے خوردونوش 24 گھنٹے مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں گی۔

 بیس کچن میں تیار ہونے والے کھانے کو بوگی میں لا کر پیش کیا جائے گا۔ زونل ریلوے آفیسر موہن راجہ نے اس کا افتتاح کیا۔ سینئر منڈل کمرشل آفیسر انجینیلو کے ساتھ کئی عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کی۔

 ایک اختراعی نظریہ کے ساتھ شروع کیے گئے اس پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین کو ساوتھ سنٹرل ریلوے کے اعلی عہدیداروں نے مبارکباد دی۔