کورونا ویکسین نے ایک اور کھلاڑی کی جان لے لی!
کیریبین ملک ڈومینیکا کی باسکٹ بال کی دنیا میں اس وقت سوگ کی لہر دوڑ گئی جب مشہور کھلاڑی آسکر کیبریرا ایڈمس محض 28 سال کی عمر میں اچانک اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ڈومنیکا: کیریبین ملک ڈومینیکا کی باسکٹ بال کی دنیا میں اس وقت سوگ کی لہر دوڑ گئی جب مشہور کھلاڑی آسکر کیبریرا ایڈمس محض 28 سال کی عمر میں اچانک اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
آسکر کیبریرا ایڈمس سینٹو ڈومنگو کے ایک صحت مرکز میں تناؤ کے ٹسٹ کے دوران انتقال کرگئے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مایوکارڈائٹس سے لڑرہے تھے۔ Myocarditis یعنی ایک بیماری جو دل اور خون کی گردش کیلئے خطرہ بنتی ہے۔
لیکن اب اس کھلاڑی کی موت کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں آسکر کیبریرا ایڈمس کی موت کی وجہ پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
آسکر کیبریرا ایڈمس نے اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی تھی جس میں انہوں نے واضح طورپر لکھا تھاکہ ’کووڈ ویکسین (فائزر کی 2 خوراکیں) لینے کے بعد مجھے شدید مایوکارڈائٹس ہوگیا ہے اور میں جانتا تھا! بہت سے لوگوں نے مجھے خبردار کیا۔
باسکٹ بال کھلاڑی نے انکشاف کیاکہ اسپین میں کھیلنے والے بین الاقوامی پیشہ ور کھلاڑی کے طورپر کووڈ ویکسینیشن لازمی ہے۔ کیبریرا ایڈمس نے میچ کے دوران اپنے اچانک گرنے اور اس کے بعد ہونے والے طبی ٹسٹوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ بہترین صحت کے باوجود اور سانس کی بیماری کی کوئی خاندانی تاریخ نہ ہونے کے باوجود انہیں باسکٹ بال کورٹ پر زندگی اور موت کا سامنا کرنا پڑا۔ کیبریرا ایڈمس کی موت مشکوک ہے۔ اپنے باسکٹ بال کیریر کے علاوہ کیبریرا ایڈمس ڈومینیکن اسپورٹس ہال آف فیم میں شامل ہیوگو کیبریرا کے بھتیجے تھے۔