حیدرآباد

کانگریس حکومت میں اے سے زیڈ تک بدعنوانیاں۔حیدرآبادمیں بی آرایس کی ہورڈنگس

یہ ہورڈنگس جوبلی بس اسٹاپ کے قریب بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنماؤں کی جانب سے نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس کے اقتدار میں زمینوں میں گھپلے، غیر قانونی کاروبار، کسانوں پر حملے، جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں،غیرمجاز انہدامی کارروائیاں جیسے معاملات عام ہو چکے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اپوزیشن بی آرایس کی جانب سے حیدرآ بادمیں ہورڈنگس لگایے گیے ہیں جس میں الزام لگایاگیا ہے کہ کانگریس حکومت میں اے سے زیڈ تک بدعنوانیاں ہیں ان ہورڈنگس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں جاری حکومت میں سرکاری کنٹراکٹس صرف ان کے خاندان اور قریبی رشتہ داروں کو دیے جا رہے ہیں اور ان پر بھاری کمیشن بھی وصول کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

یہ ہورڈنگس جوبلی بس اسٹاپ کے قریب بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنماؤں کی جانب سے نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس کے اقتدار میں زمینوں میں گھپلے، غیر قانونی کاروبار، کسانوں پر حملے، جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں،غیرمجاز انہدامی کارروائیاں جیسے معاملات عام ہو چکے ہیں۔

ان الزامات کے ذریعہ حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ سیاسی حلقوں میں ان ہورڈنگس پر گرما گرم بحث جاری ہے۔