آندھراپردیش

امراوتی کے تعمیری کام اندرون 3سال مکمل کرلے جائیں گے، وزیر بلدی نظم ونسق پی نارائنہ کا اعلان

آندھرا پردیش کے وزیر بلدی نظم،نسق وشہری ترقیات پی نارائنہ نے جمعہ کے روز کہا کہ گرین فیلڈ صدر مقام امراوتی کے کام اندرون تین برس مکمل کرلئے جائیں گے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر بلدی نظم،نسق وشہری ترقیات پی نارائنہ نے جمعہ کے روز کہا کہ گرین فیلڈ صدر مقام امراوتی کے کام اندرون تین برس مکمل کرلئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

نیلا پاڈو گاوں میں ایڈمنسٹریٹیو ٹاورس میں واٹر پمپنگ کام اور ہائی کورٹ عمارت کی سنگ بنیاد کاموں کے معائنہ کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا۔ یہ مقام، گرین فیلڈ کیا پٹل میں واقع ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب تک ہم، امراوتی میں 40 کاموں کے ٹنڈرس طلب کئے ہیں اور ان تمام کاموں کو جنوری کے اوا خر تک مکمل کرلیں گے جبکہ ریاست کے نئے صدر مقام کے تعمیری کام فروری کے دوسرے ہفتہ سے شروع ہوں گے اور ہم امراوتی کے کاموں کو اندرون3سال مکمل کرلیں گے۔

 جاری کردہ ایک سرکاری علامیہ میں نارائنہ نے یہ بات کہی۔ نارائنہ نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر سی پی حکومت نے انتقامی جذبہ کے تحت امراوتی میں تعمیری کاموں کو منسوخ کردیا تھا۔ ان میں 4053 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

 جو عہدیداروں، ججس، ملازمین اور دیگر کیلئے بنائے جانے والے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کاموں کو 2019 میں اس وقت شروع کیا گیا۔ جب ریاست میں ٹی ڈی پی کی حکومت تھی۔ وزیر بلدی نظم نسق پی نارائنہ نے مزید تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ اسمبلی عمارت کی بلندی250 میٹرس ہوگی۔

اس بلند عمارت کی تعمیر کا مقصد سیشن نہ چلنے کے دوران اس بلڈنگ کو سیاحوں کیلئے راغب کرنا ہے۔ انہوں نے سابق وائی ایس آر سی پی حکومت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ اُس نے تمام منصوبوں کو منسوخ کردیا۔