تعلیم و روزگار کے مواقع
مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ پر مبنی کورسز ایم بی اے و بی ایڈ کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 17 ستمبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے
- مانو میں ایم بی اے فاصلاتی تعلیم کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں17ستمبرتک توسیع
- ایم پی سی اسٹریم کے کورسز میں داخلوں کیلئے کونسلنگ
- ایل آئی سی میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیوآفیسر کی 350آسامیوں پر تقررات
- ایل آئی سی میں اے اے او اسپیشلسٹ اینڈ اے ای کی491آسامیوں پربھرتی
- دہلی میں گروپ بی اورسی کی 615آسامیوں پر بھرتی کااعلامیہ جاری
مانو میں ایم بی اے فاصلاتی تعلیم کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں17ستمبرتک توسیع
مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ پر مبنی کورسز ایم بی اے و بی ایڈ کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 17 ستمبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے،جبکہ دیگر کورسز کی تاریخ میں 3 اکتوبر 2025تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ایم بی اے اور بی ایڈ کا انٹرنس 28 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ تمام کورسز کے لئے 15 اکتوبر کو فیس جمع کرانی ہوگی۔تعلیمی سیشن 2025-26کے لئے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں کے لئے پراسپکٹس اور آن لائن درخواست داخلہ پورٹل https://manuuadmission.samarth.edu.inپر دستیاب ہیں۔میرٹ پر مبنی فاصلاتی کورسز میں اس سال شروع کئے گئے بی اے (آنرس )، بی ایس سی (آنرس ) اور بی کام (آنرس ) کے علاوہ ایم اے(اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز)؛ ڈپلوما ان ( جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ٹیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم ، اسکول کی قیادت و انتظام اور ایمپلائبلٹی اسکلس، اردو)؛ سرٹیفکیٹ کورس (فنکشنل انگلش اور اہلیت اردو بذریعہ انگریزی ) شامل ہیں۔
امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (2208 & 2207) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ مزید معلومات نئی دہلی،کولکتہ ،بنگلور، ممبئی ،پٹنہ، دربھنگہ، سری نگر ،رانچی، امراوتی، حیدرآباد، جموں ، نوح، وارانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل/سب ریجنل سنٹرس سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ایم پی سی اسٹریم کے کورسز میں داخلوں کیلئے کونسلنگ
پروفیسرجیاشنکر تلنگانہ اگریکلچرل یونیورسٹی،حیدرآباد نے بی۔ ٹیک(اگریکلچرل انجینئرنگ ) بی ۔ٹیک (فوڈ ٹکنالوجی) اور بی ایس سی (آنرز) کمیونٹی سائنس کورس میںکسان کوٹہ کے تحت داخلوں کے لئے کونسلنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔یونیورسٹی نے ایم پی سی اسٹریم کے وہ تمام امیدواروں کوجنہوں نے بالاکورسس میں کسان کوٹہ کے تحت داخلوںکیلئے درخواست داخل کی ہے ،انہیں مطلع کیا کہ وہ کونسلنگ میں شریک ہوں۔
کونسلنگ کی تفصیلات:
26اگست 2025کو صبح 10بجے سے کونسلنگ بمقام سنٹرفارنیچورل ریسورسس اینڈ انوائرمنٹ ،آرڈیٹوریم ،راجندرنگر،حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔
دستیاب نشستوں کی تفصیلات:
بی۔ٹیک (اگریکلچرل انجینئرنگ )،کالج آف اگریکلچرل انجینئرنگ ،کندی ، سنگاریڈی میں 20نشستیں دستیاب ہیں
بی ۔ٹیک (فوڈ ٹکنالوجی) ،کالج آف فوڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی،ردر،نظام آبادمیں10نشستیں دستیاب ہیں۔
بی ایس سی (آنرز)کمیونٹی سائنس، کالج آف کمیونٹی سائنس ،سیف آباد،حیدرآبادمیں 37(نا ن رورل اینڈ رورل کوٹہ)کی نشستیں دستیاب ہیں۔
بی ایس سی (آنرز)کمیونٹی سائنس، کالج آف کمیونٹی سائنس ،سیف آباد،حیدرآبادمیں8نشستیں دستیاب ہیں۔جس کے لئے ہوم سائنس میں تین سالہ ڈپلومہ کامیاب ہونا چاہئے۔
مزید تفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://www.pjtau.edu.in/
ایل آئی سی میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیوآفیسر کی 350آسامیوں پر تقررات
لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا نے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی مخلوعہ 350آسامیوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کاآغاز16اگست2025سے ہوچکا ہے اوردرخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 8ستمبر2025مقرر ہے۔
مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
جاریہ سال کی 341آسامیاں: ( ایس سی 51، ایس ٹی 22، اوبی سی 88، ای ڈبلیو ایس 38، جنرل142)
بیاک لاگ: 9(ایس ٹی 6، اوبی سی 3)
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی مسلمہ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری کامیاب ہونا چاہئے۔
حدعمر: امیدوار کی عمر کم سے کم 21سال اور زیادہ سے زیادہ 30سال ہونی چاہئے،جبکہ ایس سی ،ایس ٹی کے لئے 5سال ،اوبی سی کے لئے 3سال اور معذورین کے لئے 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
درخواست داخل کرنے کے لئے درجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://ibpsonline.ibps.in/licjul25/
ایل آئی سی میں اے اے او اسپیشلسٹ اینڈ اے ای کی491آسامیوں پربھرتی
لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا نے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیو آفیسراسپیشلسٹ اور اسسٹنٹ انجینئر کی مخلوعہ 491آسامیوں پر بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز 16 اگست 2025 سے ہوچکا ہے اوردرخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 08ستمبر2025مقرر ہے۔
مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیوآفیسر (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ)
30 (ایس سی: 4، ایس ٹی: 2، او بی سی: 7، ای ڈبلیو ایس: 3، عام: 14)
اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیوآفیسر (کمپنی سیکریٹری)
10 (ایس سی: 1، ایس ٹی: 1، او بی سی: 2، ای ڈبلیو ایس: 1، عام: 5)
اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیوآفیسر (ایکچیورئیل)
30 (ایس سی: 4، ایس ٹی: 2، او بی سی: 7، ای ڈبلیو ایس: 3، عام: 14)
اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیوآفیسر(انشورنس اسپیشلسٹ)
310 (ایس سی: 45، ایس ٹی: 22، او بی سی: 77، ای ڈبلیو ایس: 34، عام: 132)
اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیوآفیسر(لیگل)
30 (ایس سی: 4، ایس ٹی: 2، او بی سی: 7، ای ڈبلیو ایس: 3، عام: 14)
اسسٹنٹ انجینئر (سیول)
50 (ایس سی: 8، ایس ٹی: 3، او بی سی: 13، ای ڈبلیو ایس: 5، عام: 21)
اسسٹنٹ انجینئر(الیکٹریکل)
31 (ایس سی: 4، ایس ٹی: 3، او بی سی: 8، ای ڈبلیو ایس: 3، عام: 13)
درخواست داخل کرنے کے لئے درجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://ibpsonline.ibps.in/licjul25/
دہلی میں گروپ بی اورسی کی 615آسامیوں پر بھرتی کااعلامیہ جاری
دہلی سب آرڈینیٹ سرویس سلیکشن بورڈ نے گروپ بی اور گروپ سی کی مخلوعہ 615آسامیوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز 18 اگست2025سے ہوچکاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 16ستمبر 2025مقرر ہے۔
مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
(اسٹیٹیسٹیکل کلرک)اعدادی کلرک: 11 (عام: 3، او بی سی: 4، ایس سی: 2، ایس ٹی: 1، ای ڈبلیو ایس: 1، معذور: 1، سابق فوجی: 1)
اسسٹنٹ پبلک ہیلتھ انسپکٹر: 78 (عام: 36، او بی سی: 25، ایس سی: 4، ایس ٹی: 3، ای ڈبلیو ایس: 10، معذور: 3، سابق فوجی: 7)
میسن (مستری): 58 (عام: 27، او بی سی: 16، ایس سی: 6، ایس ٹی: 4، ای ڈبلیو ایس: 5، معذور: 9، سابق فوجی: 6، کھیل کوٹہ: 3)
اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر: 02 (عام: 2)
جونیئر ڈرافٹس مین (الیکٹرک): 06 (عام: 1، او بی سی: 3، ایس ٹی: 1، ای ڈبلیو ایس: 1)
ٹیکنیکل سپروائزر (ریڈیالوجی): 09 (عام: 6، او بی سی: 2، ایس سی: 1، معذور: 1)
بیلف: 14 (عام: 7، او بی سی: 4، ایس سی: 2، ای ڈبلیو ایس: 1، معذور: 1، سابق فوجی: 1، کھیل کوٹہ: 1)
نائب تحصیلدار: 01 (عام: 1)
اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر: 09 (عام: 6، او بی سی: 2، ایس سی: 1)
سینئر انویسٹی گیٹر: 07 (عام: 5، او بی سی: 1، ایس سی: 1)
پروگرامر: 02 (عام: 2)
سروئیر: 19 (عام: 10، او بی سی: 5، ایس سی: 2، ایس ٹی: 1، ای ڈبلیو ایس: 1، معذور: 1، سابق فوجی: 2، کھیل کوٹہ: 1)
کنزرویشن اسسٹنٹ: 01 (عام: 1)
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ: 93 (عام: 38، او بی سی: 25، ایس سی: 14، ایس ٹی: 7، ای ڈبلیو ایس: 9)
اسٹینوگرافر: 01 (عام: 1)
اسسٹنٹ لائبریرین: 01 (عام: 1)
جونیئر کمپیوٹر آپریٹر: 01 (عام: 1)
چیف اکاؤنٹنٹ: 01 (عام: 1)
اسسٹنٹ ایڈیٹر: 01 (عام: 1)
سب ایڈیٹر: 01 (عام: 1)
ہیڈ لائبریرین: 01 (عام: 1)
نگران / کیئر ٹیکر: 114 (عام: 44، او بی سی: 33، ایس سی: 17، ایس ٹی: 10، ای ڈبلیو ایس: 10، معذور: 9، سابق فوجی: 11، کھیل کوٹہ: 5)
فاریسٹ گارڈ: 52 (عام: 19، او بی سی: 18، ایس سی: 6، ایس ٹی: 5، ای ڈبلیو ایس: 4، سابق فوجی: 5)
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر): 32 (عام: 19، او بی سی: 7، ایس سی: 3، ای ڈبلیو ایس: 3)
میوزک ٹیچر(موسیقی کا استاد) : 03 (عام: 1، او بی سی: 1، ای ڈبلیو ایس: 1)
جونیئر انجینئر (الیکٹریکل / میکانیکل): 50 (عام: 34، او بی سی: 1، ایس سی: 11، ایس ٹی: 4، معذور: 2)
انسپکٹنگ آفیسر: 16 (عام: 7، او بی سی: 4، ایس سی: 2، ایس ٹی: 1، ای ڈبلیو ایس: 2، معذور: 1، سابق فوجی: 1)
سینئر لیبارٹری اسسٹنٹ: 03 (عام: 3)
اکاؤنٹنٹ: 02 (عام: 2، معذور: 1)
اسسٹنٹ اسٹور کیپر: 02 (عام: 2)
ورک اسسٹنٹ:02 (او بی سی: 2)
یو ڈی سی (اکاؤنٹس / آڈیٹر):08 (عام: 4، او بی سی: 2، ایس ٹی: 1، ای ڈبلیو ایس: 1، معذور: 2)
ٹیکنیکل اسسٹنٹ (ہندی): 01 (عام: 1، معذور: 1)
فارماسسٹ (یونانی): 13 (عام: 6، او بی سی: 4، ایس سی: 2، ایس ٹی: 1، معذور: 1)
تعلیمی قابلیت اور پے لیول کی تفصیلات : اعدادی کلرک: ریاضی/شماریات/معاشیات میںبیچلر ڈگری، پے لیول 2۔
اسسٹنٹ پبلک ہیلتھ انسپکٹر: انٹرمیڈیٹ (10+2) بمعہ سینیٹری انسپکٹر ڈپلومہ، پے لیول 4۔
میسن (مستری): میسن ٹریڈ میں سرٹیفکیٹ اور 1 سال کا تجربہ یا خواندگی (ہندی/انگریزی) کے ساتھ 5 سال کا تجربہ، پے لیول 2۔
اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر: میٹرک، پے لیول 5۔
جونیئر ڈرافٹس مین (الیکٹرک): ڈرافٹس مین شپ میں ڈپلومہ اور 2 سال کا تجربہ، پے لیول 4۔
ٹیکنیکل سپروائزر (ریڈیالوجی): ریڈیالوجی/ریڈیواگرافی میں بی۔ایس۔سی بمعہ 5 سال کا تجربہ یا ڈپلومہ بمعہ 6 سال کا تجربہ، پے لیول 6۔
بیلف: میٹرک بمعہ اردو/ہندی، پے لیول 1۔
نائب تحصیلدار: بیچلرڈگری (کم از کم 50% نمبرات کے ساتھ)، پے لیول 6۔
اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر: سی اے / سی ایس / آئی سی ڈبلیو اے / ایم بی اے (فینانس)، پے لیول 8۔
سینئر انویسٹی گیٹر: معاشیات/ شماریات/ سوشیالوجی/جغرافیہ میں ماسٹرز اور 2 سال کا تجربہ، پے لیول 7۔
پروگرامر: کمپیوٹر سائنس/انجینئرنگ میں بیچلرڈگری یا ایم سی اے بمعہ 1 سال کا تجربہ، پے لیول 6۔
سروئیر: سروے میں ڈپلومہ / این ٹی سی بمعہ 2 سال کا تجربہ، پے لیول 5۔
کنزرویشن اسسٹنٹ: کنزرویشن یا آرکیٹیکچرل کنزرویشن میں ماسٹرز، پے لیول 6۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ: گریجویشن بمعہ جسمانی معیار اور برداشت کے ٹسٹ، پے لیول 6۔
اسٹینوگرافر: بارہویں (12th) بمعہ اردو، اسٹینوگرافی میں 80 الفاظ فی منٹ، پے لیول 4۔
اسسٹنٹ لائبریرین: اردو میں ڈگری اور لائبریری سائنس میں ڈپلومہ، پے لیول 4۔
جونیئر کمپیوٹر آپریٹر: بارہویں (12th) بمعہ اردو اور کمپیوٹر نالیج، پے لیول 2۔
چیف اکاؤنٹنٹ: ایم کام یا ایم بی اے (فینانس) بمعہ اردو، پے لیول 6۔
اسسٹنٹ ایڈیٹر: اردو میںبیچلر ڈگری اور میڈیا میں 2 سال کا تجربہ، پے لیول 6۔
سب ایڈیٹر: اردو میں بیچلرڈگری اور میڈیا میں 2 سال کا تجربہ، پے لیول 6۔
ہیڈ لائبریرین: اردو میں بیچلرڈگری اور بی۔لائب۔ سائنس، پے لیول 6۔
نگران/کیئر ٹیکر: میٹرک بمعہ 6 ماہ کا تجربہ، پے لیول 1۔
فاریسٹ گارڈ: بارہویں (12th) بمعہ جسمانی معیار، پے لیول 3۔
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (اسپیشل ایجوکیشن): گریجویشن بمعہ بی۔ایڈ (اسپیشل ایجوکیشن) یا مساوی اور سی ٹی ای ٹی، پے لیول 7۔
میوزک ٹیچر(موسیقی کا استاد): بی۔اے بمعہ موسیقی یا مساوی، پے لیول 7۔
جونیئر انجینئر (الیکٹریکل/میکانیکل): الیکٹریکل/میکانیکل انجینئرنگ میں بیچلرڈگری یا ڈپلومہ بمعہ تجربہ، پے لیول 6۔
انسپکٹنگ آفیسر: ڈگری بمعہ لیبر لاء / پرسنل مینجمنٹ / سوشیل ورک یا ڈپلومہ بمعہ 2 سال کا تجربہ، پے لیول 6۔
سینئر لیبارٹری اسسٹنٹ: بی۔ایس۔سی بمعہ 2 سالہ لیب تجربہ، پے لیول 4۔
اکاؤنٹنٹ: بی۔کام بمعہ 3 سالہ تجربہ، پے لیول 7۔
اسسٹنٹ اسٹور کیپر: میٹرک سائنس کے ساتھ اور 3 سالہ اسٹور کیپنگ تجربہ، پے لیول 2۔
ورک اسسٹنٹ: میٹرک بمعہ متعلقہ ٹریڈ میں این ٹی سی/این اے سی، پے لیول 4۔
یو ڈی سی (اکاؤنٹس / آڈیٹر): بی۔کام، پے لیول 4۔
ٹیکنیکل اسسٹنٹ (ہندی): ہندی میں ماسٹرز یا بی۔اے (ہندی/انگریزی) بمعہ 3 سالہ ترجمہ تجربہ، پے لیول 5۔
فارماسسٹ (یونانی): میٹرک بمعہ 2 سالہ ڈپلومہ (یونانی فارمیسی)، پے لیول 5۔
درخواست کی فیس : جنرل اور اوبی سی کے لئے 100روپئے مقررہے،جبکہ ایس سی ، ایس ٹی ،معذورین اور ایکس سرویس مین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://dsssbonline.nic.in/