انٹرٹینمنٹ

عامر خان ایوارڈ شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟ کپل شرما کو بتایا اس کا راز

ایپی سوڈ کے دوران عامر خان نے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے۔ انہوں نے کپل شرما کو بتایا کہ وقت ’’بہت قیمتی‘‘ ہے۔ وقت ایک سرمایہ ہے اور اسے صحیح جگہ لگانا چاہئے۔

ممبئی: بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان جو آخری بار فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئے تھے، اسٹریمنگ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں دکھائی دینے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عامر خان، کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ گھومنے نکل گئے
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ

شو میکرس نے چہارشنبہ کو اس شو کے ایک نئے پرومو کی نقاب کشائی کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار عامر خان، شو کی کاسٹ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

اس موقع پر عامر خان نے کئی باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب عامر خان کسی شو میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کپل شرما بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ عامر خان ایک ایسے اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جو بہت کم جگہ جاتے ہیں اور بہت کم لوگوں سے ملتے ہیں۔ وہ گھلتے ملتے بھی نہیں۔

ایپی سوڈ کے دوران عامر خان نے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے۔ انہوں نے کپل شرما کو بتایا کہ وقت ’’بہت قیمتی‘‘ ہے۔ وقت ایک سرمایہ ہے اور اسے صحیح جگہ لگانا چاہئے۔

انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم  ‘PK’ کے مشہور ریڈیو سین پر بھی کپل شرما کو کچھ باتیں بتائیں۔ اس سین میں وہ ننگے بدن ریلوے ٹریک پر بھاگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ شو Netflix پر ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے نام سے اسٹریم کیا جارہا ہے۔

a3w
a3w