حیدرآباد

گاندھی بھون کے سامنے یوگا گرو کا پتلہ نذر آتش

خواتین سے متعلق رام دیو بابا کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف تلنگانہ کانگریس مہیلا وبھاگ کی جانب سے آج گاندھی بھون کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اور رام دیو کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔

حیدرآباد: خواتین سے متعلق رام دیو بابا کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف تلنگانہ کانگریس مہیلا وبھاگ کی جانب سے آج گاندھی بھون کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اور رام دیو کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔

صدر مہیلا وبھاگ سنیتا راؤ کی قیادت میں سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، سٹی مہیلا صدر ورا لکشمی کے بشمول خواتین کی کثیر تعداد نے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے بابا کے خلاف نعرے بلند کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر گیتا ریڈی نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے رام دیو بابا کے خلاف خواتین کی توہین کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ رام دیو نے کل یوگاٹریننگ کلاسس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”خواتین بغیر لباس زیب تن کئے بھی اچھی لگتی ہیں“۔

قبل ازیں احتجاجی خواتین نے رام دیو کی ارتھی جلوس نکالنے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گاندھی بھون کی گیٹ کے پاس روک دیا۔ خواتین نے اس مقام پر رام دیو کی ارتھی کو نذر آتش کردیا۔