حیدرآباد

حیدرآباد میں ملک کاپہلا جدید آٹومیٹڈ پارکنگ کامپلکس افتتاح کے لئے تیار

حیدرآباد شہر کے ٹریفک اور پارکنگ مسائل کو حل کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نامپلی میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک جدید ترین ملٹی لیول کار پارکنگ کامپلکس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے ٹریفک اور پارکنگ مسائل کو حل کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نامپلی میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک جدید ترین ملٹی لیول کار پارکنگ کامپلکس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

یہ ملک کا پہلا منصوبہ ہے جہاں جرمن پالس پارکنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور آٹومیٹڈ نظام ہے جو کم جگہ میں زیادہ گاڑیاں پارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


یہ 15 منزلہ کامپلکس ہے جو ایچ ایم آر کی آدھا ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں 200 سے زائد کاریں اور 200 موٹر سائیکلیں پارک کی جا سکیں گی۔ یہاں کمرشل دکانیں، فوڈ کورٹس اور دیگر سہولیات ہوں گی۔

اس کامپلکس میں دو جدید سینما اسکرینس (تھئیٹرس) بھی بنائے گئے ہیں۔عمارت کی 11ویں منزل پر شہر کا نظارہ کرنے کے لئے ایک خصوصی گیلری بنائی گئی ہے۔ اس عالمی معیار کے منصوبہ پر تقریباً 100 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔


اگرچہ اسے 26 جنوری کو عوام کے لئے کھولا جانا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس کے افتتاح کو تھوڑا موخر کر دیا گیا ہے۔