حیدرآباد

پولیس کانسٹبلوں کے تقررات کا عمل اندرون ماہ شروع کرنے عدالت کاحکم

ڈیویژن بنچ نے ٹی ایس ایل پی آر بی کو یہ بھی ہدایت دی کہ مذکورہ امتحان کے پرچہئ سوالات میں غلط سوالات کے حذف کئے جانے کے تنازعہ کو عثمانیہ یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم پر مشتمل دوسری آزاد ماہرین کی باڈی سے رجوع کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ (ٹی ایس ایل پی آر بی) کو ہدایت دی کہ محکمہ پولیس میں پولیس کانسٹبلس کی 15,644 مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے اندرون چار ہفتے انتخابی عمل شروع کردے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

 نیوز میٹر کی اطلاع کے بموجب ڈیویژن بنچ نے ٹی ایس ایل پی آر بی کو یہ بھی ہدایت دی کہ مذکورہ امتحان کے پرچہئ سوالات میں غلط سوالات کے حذف کئے جانے کے تنازعہ کو عثمانیہ یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم پر مشتمل دوسری آزاد ماہرین کی باڈی سے رجوع کرے۔

 اس کمیٹی سے کہا جائے کہ غلط سوالات کے تنازعہ‘ سوالات کا احذاف اور تلگو میں پرچہئ سوالات طبع نہ کئے جانے کے معاملہ کی جانچ کرے۔ جسٹس ابھینند کمار شاولی اور جسٹس نماورپو راجیشور راؤ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ ایسے میں جب کہ امیدواروں کی جانب سے پولیس بھرتی امتحان (سوالات نمبرات 21,57,99 & 100) شبہ کیا جارہا ہے۔

 بے روزگار نوجوانوں میں اعتماد بحال کرنے اور سارے معاملہ کی یکسوئی کیلئے عدالت، ’غلط سوالات حذف کئے جانے چاہئے‘ کے تنازعہ کو ایک آزاد باڈی کے سپرد کرے گی۔

مزید براں عدالت نے ہدایت دی کہ ماہرین کے ایک آزاد گروپ کی جانب سے دوسری آراء حاصل کرنے کے بعد ایک تازہ اور قطعی انتخابی عمل شروع کیا جائے تاکہ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تعلق سے بدگمانی باقی نہ رہے۔

a3w
a3w