دہلی

اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب دھماکہ کی 3 دن کی تحقیقات کے بعد دہلی پولیس ایف آئی آر درج کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے کیونکہ اسے سفیر کو دھمکانے کی سازش کا اہم سراغ مل گیا ہے۔

نئی دہلی: اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب دھماکہ کی 3 دن کی تحقیقات کے بعد دہلی پولیس ایف آئی آر درج کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے کیونکہ اسے سفیر کو دھمکانے کی سازش کا اہم سراغ مل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مکہ مسجد بم دھماکہ کے 16 سال مکمل، مہلوکین کے ورثاء انصاف سے محروم
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات

دہلی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس این آئی اے کو سونپنے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

دہلی پولیس عہدیداروں نے مقام ِ دھماکہ کے اطراف کئی سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے۔ ان کی نظر ایک مشتبہ شخص پر پڑی ہے جو آٹورکشا میں جامعہ نگر سے آیا تھا۔