سوشیل میڈیاانٹرٹینمنٹدہلی

ریلز کا جنون! نوجوان جوڑے نے بانہوں میں بھر کر نہر میں لگا دی خطرناک چھلانگ، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہر کے کنارے پر کافی لوگ جمع ہیں اور ایک شخص قریب سے اس جوڑے کی ویڈیو بنا رہا ہے۔ جوڑا پہلے فلمی انداز میں ایک دوسرے کو بانہوں میں بھر لیتا ہے اور پھر پانی میں ایک ساتھ چھلانگ لگا دیتا ہے۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ایک نیا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس نے صارفین کی دھڑکنیں تیز کر دی ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان جوڑا (کپّل) ریل بنانے کے لئے نہر میں جان لیوا چھلانگ لگاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہر کے کنارے پر کافی لوگ جمع ہیں اور ایک شخص قریب سے اس جوڑے کی ویڈیو بنا رہا ہے۔ جوڑا پہلے فلمی انداز میں ایک دوسرے کو بانہوں میں بھر لیتا ہے اور پھر پانی میں ایک ساتھ چھلانگ لگا دیتا ہے۔ جیسے ہی دونوں پانی میں گرتے ہیں، ویڈیو ختم ہو جاتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پلیٹ فارم "ایکس” پر صارف @imnatasha09 نے شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا:
“نہ لائف کی فکر، نہ پانی کا ڈر… بس Reels بننی چاہیے سر!”

یہ کلپ اب تک 4 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور 800 سے زیادہ لوگ اسے لائک کر چکے ہیں۔ کمنٹس میں صارفین نے مختلف ردعمل دیے ہیں۔ ایک نے لکھا: "عجیب ڈراما چل رہا ہے”۔ دوسرے نے طنز کیا: "ریلز کا نشہ ابھی خواب سے گیا نہیں”۔ تیسرے نے کہا: "فلموں نے لوگوں کا دماغ خراب کر دیا ہے”۔ جبکہ ایک اور صارف نے سخت الفاظ میں لکھا: "موت ہو جائے لیکن ریل بنانا نہیں چھوڑنا ہے”۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایسے کئی واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں، جن میں ریل بنانے کے شوق میں لوگوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی، بلکہ بعض نے زندگی بھی گنوا دی۔ یہ ویڈیو ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ چند سیکنڈز کی شہرت کے لئے جان کو داؤ پر لگانا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔