کھیل

’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی شاندار جیت میں تیز گیند باز محمد سمیع کی شاندار بولنگ نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

ممبئی: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی شاندار جیت میں تیز گیند باز محمد سمیع کی شاندار بولنگ نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
اجئے جڈیجہ، ورلڈکپ کیلئے افغان ٹیم کے مشیر مقرر
ورلڈکپ کے بعد اسٹوکس کے گھٹنے کی سرجری کا امکان

محمد سمیع کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ہزاروں پوسٹس کی جارہی ہیں۔ اس دوران کانگریس لیڈر سرینواس نے اس وقت کو یاد دلایا ہے جب لوگوں نے 2021 کے میچ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد محمد سمیع کو ٹرول کیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک پوسٹ میں ’محمد سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ انہوں نے راہول گاندھی کے 2021 کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں کانگریس کے سابق صدر نے لکھا تھا ’محمد سمیع، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ یہ لوگ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں کیونکہ ان سے کوئی محبت نہیں کرتا انہیں معاف کردو۔

چہارشنبہ کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے 7 وکٹ لیکر تاریخ رقم کرنے کے بعد راہول گاندھی کا 2021 کا محمد سمیع کی حمایت کرنے والا ٹویٹ وائرل ہورہا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 70 رنز سے شکست دی۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.5 اوورز میں 327 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ راہول گاندھی نے لکھاکہ میان آف دی میچ محمد سمیع کی شاندار بولنگ! ان کی مسلسل میچ جیتنے والی کارکردگی نے انہیں اس ورلڈکپ میں ایک زبردست کھلاڑی بنا دیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ سمیع فائنل میں بھی اسی طرح شاندار کارکردگی دکھائیں گے اور ٹیم انڈیا ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ہندوستان کی جیت کے بعد اپنے مبارکبادی پیغام میں سمیع کی کارکردگی کا ذکر کیا۔

انہوں نے لکھاکہ شاندار انفرادی کارکردگی کی وجہ سے آج کا سیمی فائنل اور بھی خاص ہوگیا۔ لوگ اس کھیل اور ورلڈکپ میں سمیع کی بولنگ کو یاد رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سمیع نے خوب کھیلا۔