حیدرآباد

کریڈٹ کارڈ کا استعمال، حیدرآبادی خواتین کی شرح ملک میں سب سے زیادہ

ہندوستان کے 10 شہروں میں 800 سے زیادہ خواتین کے طرز عمل کا وسیع پیمانے پر سروے کیا گیا، جس میں مالیاتی فیصلہ سازی، ہدف کی ترتیب، بچت اور سرمایہ کاری کے نمونوں اور ڈیجیٹل ٹولز کو اپنانا شامل ہے۔

حیدرآباد: کریڈٹ کارڈ اختیار کرنے کی شرح حیدرآبادی خواتین میں 98 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 82 فیصد ہے۔ حالیہ عرصہ میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کی خواتین میں کریڈٹ کارڈ ا پنانے کی شرح بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

جو ہندوستان کے قومی اوسط سے بھی زیادہ ہے، ڈیولپمنٹ بینک آف سنگاپور کے ذریعہ کئے گئے مطالعہ ”خواتین اور مالیات” کے مطابق ملک میں خواتین کی جانب سے کارڈس استعمال کرنے کی شرح 82 فیصد ہے۔ ڈیولپمنٹ بینک آف سنگاپور لمیٹڈ انڈیا اور CRISIL کے ساتھ شراکت میں 3کے منجملہ پہلی رپورٹ جاری کی گئی جس میں تنخواہ یافتہ اور خود روزگار دونوں ہی خواتین کی مالی ترجیحات کو ظاہر کیا گیا ہے۔

 ہندوستان کے 10 شہروں میں 800 سے زیادہ خواتین کے طرز عمل کا وسیع پیمانے پر سروے کیا گیا، جس میں مالیاتی فیصلہ سازی،  ہدف کی ترتیب، بچت اور سرمایہ کاری کے نمونوں اور ڈیجیٹل ٹولز کو اپنانا شامل ہے۔

اس مطالعے سے حاصل ہونے والی معلومات  کاروباری اداروں، ریگولیٹرز اور مالیاتی اداروں کے لیے موزوں ہیں اور ساتھ ہی یہ ایک ایسا انکشاف ہے جو  ہندوستانی خواتین کے مالی معاملات کو ساتھ سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

 سروے کے نتائج میں عمر، آمدنی، ازدواجی حیثیت، انحصار کرنے والوں کی تعداد اور گھریلو مقام جیسے عوامل کو بھی کھل کر بیان کیا گیا ہے۔