کھیل

کرکٹر مشیر خان سڑک حادثہ میں زخمی

ہسپتال انتظامیہ نے ہفتہ کو میڈیکل بلیٹن جاری کیا اور کرکٹر کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ مشیر کا علاج آرتھوپیڈکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لکھنؤ: ممبئی رنجی ٹیم کے رکن مشیر خان، جو ایرانی کپ میں حصہ لینے کے لیے لکھنؤ آرہے تھے، پوروانچل ایکسپریس میں حادثے کا شکار ہو گئے اور انہیں لکھنؤ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بااختیار ذرائع کے مطابق مشیر جمعہ کی شام اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے کار کے ذریعے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن پوروانچل ایکسپریس وے پر ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں کرکٹر کی گردن اور کندھے پر چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طور پر لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن مستحکم ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے ہفتہ کو میڈیکل بلیٹن جاری کیا اور کرکٹر کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ مشیر کا علاج آرتھوپیڈکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چوٹ کی وجہ سے مشیر کے لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایرانی کپ سے باہر ہونے کی امید ہے اور انجری کی شدت سے جلد ہی یہ طے ہو جائے گا کہ آیا وہ رنجی ٹرافی میں شرکت کر پائیں گے یا نہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں ان کے والد اور دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔