شمالی بھارت

ایگزٹ پولس 2 ماہ پہلے تیار کئے گئے تھے:ممتابنرجی

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ میڈیا ہاوزس کی جانب سے جو ایگزٹ پول ٹیلی کاسٹ کئے گئے ہیں وہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتے اور 2 ماہ پہلے انہیں گھر میں تیار کیا گیا تھا۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ میڈیا ہاوزس کی جانب سے جو ایگزٹ پول ٹیلی کاسٹ کئے گئے ہیں وہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتے اور 2 ماہ پہلے انہیں گھر میں تیار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام

ممتابنرجی نے ٹی وی 9 بنگلہ کو بتایا کہ بیشتر ایگزٹ پولس میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ بی جے پی مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا ہم نے دیکھا ہے کہ 2016، 2019 اور 2021 میں کس طرح ایگزٹ پولس منعقد کئے گئے تھے۔ کوئی بھی پیش قیاسی درست ثابت نہیں ہوئی تھی۔ یہ ایگزٹ پولس 2 ماہ پہلے بعض افراد نے گھر میں بیٹھ کر تیار کئے ہیں۔

ان کی کوئی اہمیت نہیں۔ ایگزٹ پولس پر مزید تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ میڈیا گھرانوں کی جانب سے کی گئی پیش قیاسی ان کے جلسوں میں عوام کے ردِ عمل سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

بی جے پی نے جس طرح سے پھوٹ ڈالنے اور یہ غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی کہ مسلمان، ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کا کوٹہ چھین رہے ہیں، میں نہیں سمجھتی کہ مسلمان کبھی بھی بی جے پی کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں علاقائی جماعتیں لوک سبھا انتخابات میں بہتر مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ اکھلیش، تیجسوی، اسٹالن اور ادھو بہتر مظاہرہ کریں گے ہر جگہ علاقائی جماعتیں بہتر رہیں گی۔

اسی دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سکنتا مجمدار نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی مغربی بنگال میں کم ازکم 25 نشتیں حاصل کرے گی۔