حیدرآباد

تلنگانہ میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ: بنڈی سنجے

یہ کانگریس کا بدصورت اور بوسیدہ چہرہ ہے۔ خواتین، عوامی غصہ وبرہمی کے سوا کچھ نہیں پاتی، کریم نگر کے ایم پی بنڈی سنجے نے یہ بات کہی۔ قبل ازیں بنڈی سنجے نے منگل کے روز یوتھ کانگریس کا رکنوں کی جانب سے حیدرآباد میں بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر پر حملہ کی مذمت کی۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے چہارشنبہ کے روز الزام عائد کیا کہ کانگریس کے دور حکومت میں تلنگانہ میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے اُن قائدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں ان قائدین نے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس حکومت نے خواتین سے کئے گئے وعدوں کو نافذ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر

بنڈی سنجے، کانگریس ترجمان سپریہ شرنتے کے ادعا ہر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ سپریہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ریاست کی کانگریس حکومت 90 لاکھ خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دے رہی ہے۔ کل ہند کانگریس (اے آئی سی سی) جھوٹی خبریں فروخت کرنے والوں سے بھری پڑی ہے۔

کانگریس حکومت سے تلنگانہ کی خواتین کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے بجائے کانگریس حکومت انہں ی کچل رہی ہے۔ ان کے گھروں کو مسمار کررہی ہے۔ ترکاری فروشوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور حاملہ خواتین کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہی ہے۔

یہ حکمرانی نہیں ہے، یہ خواتین کے خلاف منظم مظالم ہیں سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے یہ بات کہی۔مرکزی وزیر نے تلنگانہ میں کانگریس کی ایک سالہ حکمرانی کو تباہ کن قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں عصمت ریزی کے واقعات میں 28.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

خواتین کے قتل کی وارداتوں میں 13 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ خواتین کے خون سے کانگریس کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں جبکہ اغوا کے معاملے 26 فیصد بڑھ گئے۔ حتیٰ کہ ان خواتین کے وقار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کانگریس حکومت کے دوران عوامی مقامات پر تقریباً 10ہزار خواتین کو ہراسانی کا سامنا کرناپڑا۔

 انہوں نے پوچھا کہ آیا خواتین کو بااختیار بنانے میں کانگریس کا یہ ویژن ہے؟۔ کانگریس، حملہ آواروں، تخریب کاروں اور جھوٹوں کی پارٹی بن گئی ہے۔ تلنگانہ کی خواتین عزت، تحفظ اور حمایت کی مستحق ہیں، وہ آنسو، خوف اور دھوکہ نہیں چاہتی۔

 یہ کانگریس کا بدصورت اور بوسیدہ چہرہ ہے۔ خواتین، عوامی غصہ وبرہمی کے سوا کچھ نہیں پاتی، کریم نگر کے ایم پی بنڈی سنجے نے یہ بات کہی۔ قبل ازیں بنڈی سنجے نے منگل کے روز یوتھ کانگریس کا رکنوں کی جانب سے حیدرآباد میں بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر پر حملہ کی مذمت کی۔

 بی جے پی قائد رمیش بدھوری نے کانگریس قائد پرینکا گاندھی کے خلاف ناشائستہ ریمارکس کئے تھے جس پر یوتھ کانگریس کارکنوں نے بی جے پی دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کی ھتی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس کے غنڈوں، بی جے پی دفتر پر انگی لگانے کی بھی ہمت نہ کریں۔ اگر بی جے پی کیڈر جو ابی ردعمل کا اظہار کریں تے تو کانگریس کے صدر دفتر کی بنیادیں ہل جائیں گی۔ بی جے پی پارٹی آفس ہمارے کیلئے ایک مقدس مقام ہے جہاں مرد وخواتین سخت محنت کرتے ہیں۔