بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمند وں سے فوجداری تفصیلات کی طلبی
پہلے حصہ میں بائیو ڈاٹا اور سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھاگیا ہے۔ دوسرے میں ماضی میں مقابلہ کی تفصیلات، حاصل کردہ ووٹ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند وں سے درخواستیں قبول کررہی ہے۔درخواستوں کی وصولی کا پیر سے آغاز ہوا۔یہ سلسلہ 10 ستمبر تک جاری رہے گا تاہم، درخواست فارم میں بی جے پی قیادت نے امیدوار بننے کے خواہشمند درخواست گذاروں کے فوجداری مقدمات کی تفصیلات مانگی ہے۔
درخواست فارم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصہ میں بائیو ڈاٹا اور سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھاگیا ہے۔ دوسرے میں ماضی میں مقابلہ کی تفصیلات، حاصل کردہ ووٹ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔تیسرے میں پارٹی میں ذمہ داریوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔
آخری حصہ میں، کسی بھی فوجداری مقدمات کی تفصیلات اور سزا کی تفصیلات کو درج کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔وصول ہونے والی درخواستوں پر غور کیلئے سینئر لیڈروں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کے بعد ہر حلقہ کے لیے تین تین نام ہائی کمان کو بھیجے جائیں گے۔