حیدرآباد

کے سی آر کا سی ایم ریونت ریڈی کو مکتوب

صدر بی آر ایس وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے حکومت کی جانب سے 2جون کو منعقدشدنی یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے حکومت کی جانب سے 2جون کو منعقدشدنی یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے
بی آر ایس کو وزیر سیتا اکا کی نوٹس

اس سلسلہ میں انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کوایک مکتوب روانہ کیا۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کویوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہیں شخصی مکتوب روانہ کیا تھا۔

کے سی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ کانگریس 1969 میں علحدہ تلنگانہ کی مخالفت کی تھی۔ اس تحریک میں شریک تقریباً 369 نوجوان شہیدہوگئے تھے۔تلنگانہ عوام‘کانگریس کی تاریخ سے اچھی طرح واقیف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی آر ایس نے علحدہ تلنگانہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اہم رول ادا کیا۔ کانگریس حکومت‘بی آرایس کے رول کو کم کرکے پیش کررہی ہے۔ اس لئے وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 1969 سے تقریباً 50سال تک علحدہ تلنگانہ کے لئے عوام نے تحریک چلائی۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ایس نے علحدہ تلنگانہ کی تحریک میں کیا رول ادا کیاتھا‘ اس کے بارے میں عوام کو بخوبی علم ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس نے حالیہ انتخابات میں عوام سے 420وعدے کئے تھے۔ اقتدار پر آنے کے بعداب تک ایک وعدے پر بھی عمل آوری نہیں کی ہے۔