شعلے 2 جلد آرہی ہے۔ ہاردیک پانڈیا کا دلچسپ ٹویٹ
رانچی: ہاردک پانڈیا اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے درمیان رشتہ مشہور ہے۔ آل راؤنڈر نے متعدد مواقع پر سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی کے بارے میں بہت زیادہ بات کی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے سے واپس آنے کے بعد دھونی اور ہاردک کو دبئی میں ایک پارٹی میں ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ اب ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دھونی اور ہاردیک پانڈیا ایک ہی بائیک پر بیٹھے ہیں۔
ہاردک نے کیپشن دیاہے کہ جلد ہی شعلے۔2 واضح رہے کہ ٹیم انڈیا ہاردک کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کیلئے دونوں ٹیمیں رانچی پہنچ گئی ہیں۔ رانچی پہنچنے پر ہاردک نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے پہلے دھونی سے ملاقات کی۔
پانڈیا نے دھونی کے ساتھ اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، شعلے۔2 جلد آرہی ہے۔ واضح رہے کہ پانڈیا کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی دو تصاویر میں انہیں دھونی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وہ موٹرسائیکل کی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھے ہیں جبکہ سابق کپتان سائیڈ کار میں بیٹھے ہیں۔ پانڈیا پہلے ہی آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنز میں اپنی کپتانی میں پہلا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
ایسے میں کئی کرکٹ ماہرین نے پانڈیا کو کل وقتی کپتان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پانڈیا ونڈے میں روہت شرما کے نائب کپتان بھی ہیں۔ روہت کی قیادت میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 سے ونڈے سیریز جیت لی۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اندور میں تیسرے میچ کے دوران تین سال میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ تاہم اس نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام کے بعد سے ہندوستان کیلئے ایک بھی ٹی ٹوئنٹی میاچ کھیل نہیں کھیلا ہے۔
روہت اور ویراٹ کوہلی دونوں ہی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ہندوستان کیلئے نمایاں نہیں ہوئے ہیں اور سلیکٹر نوجوانوں کو موقع دینے کے خواہاں ہیں۔ امکان ہے کہ پانڈیا مستقبل قریب میں مستقل بنیادوں پر ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔