آندھراپردیش
سمندری طوفان ”دانا“۔آندھراپردیش میں بارش کاامکان
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس طوفان کے اثر سے ہفتہ تک اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے کئی حصوں کے ساتھ ساتھ ساحلی آندھرا کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد: سمندری طوفان ”دانا“ 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پیشقدمی کررہا ہے اور آئندہ24 گھنٹوں میں یہ شدید طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس طوفان کے اثر سے ہفتہ تک اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے کئی حصوں کے ساتھ ساتھ ساحلی آندھرا کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں کم دباؤ کا مرکز مغرب اور شمال مغرب کی طرف پیشقدمی رہا ہے۔ 24 اور 25 اکتوبر کو سریکاکولم، وجیا نگرم، پاروتی پورم منیم،الوری سیتاراماجو، وشاکھاپٹنم اور انکاپلی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ دیگر مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خلیج بنگال کے ساحل پر 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔