جنوبی بھارت
ڈینگو سے اب تک 8 اموات، اس میں کمی کے لیے کوششیں جاری : وزیر صحت
ریاست میں ڈینگو کے 20 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ سبھی کامیاب علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
چنئی: تمل ناڈو میں ڈینگو بخار کی وجہ سے اب تک کل آٹھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اسے کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریاستی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
جمعرات کی رات ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ اس سال جنوری سے نومبر تک مناسب طبی دیکھ بھال میں تاخیر کی وجہ سے ریاست میں ڈینگو سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ شرح اموات کو کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں اور تمام اسپتالوں میں خصوصی وارڈ قائم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
ریاست میں ڈینگو کے 20 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ سبھی کامیاب علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔