دیگر ممالک

نیوزی لینڈ میں طوفان کی تباہ کاریاں جاری، متعدد ہلاک

نیوزی لینڈ کی تاریخ کے تباہ کن طوفان پر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، امدادی کاموں کے دوران فوج نے بھی حصہ لیا۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان گبرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب
ٹم ساوتھی نے دھونی کے چھکوں کا ریکارڈ توڑدیا

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ کے تباہ کن طوفان پر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، امدادی کاموں کے دوران فوج نے بھی حصہ لیا۔

سمندری طوفان گبرائیل کی شدت قدرے کم ہوگئی لیکن امدادی کاموں کے دوران لاشیں اور زخمیوں کے ملنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

فوجی ہیلی کاپٹرز نے گھروں کی چھتوں پر پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، گزشتہ روز امدادی کاموں کے دوران چھتوں سے 4 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جب کہ مزید دو لاشیں ملیں جن میں ایک شیر خوار بچے کی ہے۔

سمندری طوفان نے 51 لاکھ آبادی کے ملک میں بڑی تباہی مچائی۔ ساڑھے دس ہزار افراد بے گھر ہوگئے جب کہ املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے سمندری طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے نسلوں بعد ایسا تباہ کن طوفان دیکھا ہے