حیدرآباد میں سلنڈر دھماکہ، دو خاندان کے افراد شدید زخمی (ویڈیوز)
جگدگیر گٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع اسبسطاس کالونی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک مکان میں اچانک گیس سلینڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں دو مختلف خاندانوں کے افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کے سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
حیدرآباد: جگدگیر گٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع اسبسطاس کالونی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک مکان میں اچانک گیس سلینڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں دو مختلف خاندانوں کے افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کے سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
حادثہ کے فوراً بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق تمام زخمی اس وقت عثمانیہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں اور کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہائیڈرا کی ٹیم اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مقامِ حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکہ کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جاسکے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا ہو سکتا ہے، تاہم مکمل تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔