کرناٹک

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ، نتائج اس تاریخ کو،

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کا آج اعلان کیا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کا آج اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک ہائی کورٹ سے ڈی کے شیوکمار کو جھٹکہ
کانگریس ورکنگ کمیٹی میں ایک ماہ میں ردوبدل۔ کانگریس قیادت پر سبھی کی نظریں

بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ریاست کی 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 مئی کو پولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ اس الیکشن میں پانچ کروڑ 21 لاکھ سے زائد ووٹرز امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں 80 سال سے زائد عمر کے ووٹرز اپنے گھروں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔ ریاست میں ووٹنگ کے لیے کل 58 ہزار 282 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ اس بار 9 لاکھ 17 نئے ووٹرز شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل 24 مئی سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ پولنگ کے لیے ایسے 224 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جہاں نوجوان ملازمین تعینات ہوں گے جبکہ، 100 پولنگ اسٹیشنز میں دویانگ ملازمین تعینات ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 104، کانگریس کو 80 اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) نے 37 نشستیں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی