شمالی بھارت

اعظم گڑھ میں خطرناک سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک

یہ حادثہ پوروانچل ایکسپریس وے پر اسٹون نمبر 213 کے قریب ہفتہ کی رات تقریباً 11.30 بجے اس وقت پیش آیا جب لکھنؤ سے غازی پور جا رہی تیز رفتار بولیرو پیچھے سے بانسوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

اعظم گڑھ: اتر پردیش میں اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا علاقے میں تیز رفتار کار کے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

یہ حادثہ پوروانچل ایکسپریس وے پر اسٹون نمبر 213 کے قریب ہفتہ کی رات تقریباً 11.30 بجے اس وقت پیش آیا جب لکھنؤ سے غازی پور جا رہی تیز رفتار بولیرو پیچھے سے بانسوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بولیرو میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیندر لال نے اتوار کو بتایا کہ حادثے میں زخمی کرن نامی ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا جہاں سے اسے وارانسی کے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا۔ زخمی اور مرنے والے سبھی دیوریا ضلع کے مہواڈیہ کے رہنے والے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرین کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔