ایشیاء

کورین گلوکار داؤد کم نے مسجد بنانے کا منصوبہ روک دیا

جنوبی کوریا میں 2019 میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ دن بعد ہی اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

سیول: جنوبی کوریا میں 2019 میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ دن بعد ہی اس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
’یو ٹیوبر‘ تین مار ملنا گرفتار
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
مسجد بیت میں ناپاکی کی حالت میں بیٹھنا
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی

داؤد کم نے جنوبی کوریا میں انچیون میں واقع یونگ جونگ جزیرے پر مسجد بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے انہوں نے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر کی خطیر رقم سے زمین بھی خرید لی تھی۔

گلوکار نے ابتدائی طور پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی گئی زمین کی مقامی کرنسی میں 20 ملین وون کی رقم ادا کر دی تھی اور بقیہ رقم آئندہ ماہ ادا کرنا تھی۔

تاہم گلوکار کو مقامی لوگوں کے منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد داؤد کم نے یہاں مسجد بنانے کا منصوبہ روک دیا ہے اور دونوں فریق کم اور زمین کا مالک معاہدہ منسوخ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

اس کا اعلان کورین گلوکار نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کوریا میں اسلام پھیلنے سے ڈرنے والوں کے جھوٹ سے دھوکا نہ کھائیں۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، میں کوریا میں مسجد بنانے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔

a3w
a3w