مہاراشٹرا

داؤد ابراہیم کو نجی حیثیت سے دہشت گرد قرار دیا گیا: ہائی کورٹ

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ مرکزی حکومت کے 4مئی 2019ء کو جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب داؤد ابراہیم کو یو اے پی اے کے تحت نجی حیثیت سے دہشت گرد قرار دیا گیا۔

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ داؤد ابراہیم کو یو اے پی اے کے تحت انفرادی حیثیت سے دہشت گرد قرار دیا گیا، لہٰذا اس سے یا اس کی گینگ سے جڑے ہونے پر یہ قانون دوسروں پر لاگو نہیں ہوتا۔ جسٹس بھارتی ڈانگرے اور جسٹس منجوشاہ دیشپانڈے پر مشتمل بنچ نے 12جولائی کے احکام میں جس کی تفصیلات جمعہ کو دستیاب ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
آسام سے افسپا پوری طرح ہٹادینے مرکز سے سفارش

 اگست 2022ء میں مہاراشٹرا اے ٹی ایس کے ہاتھوں گرفتار دو افراد کو ضمانت دے دی۔ اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیض بھیونڈی والا جس کے قبضہ سے 600 گرام گانجہ ضبط ہوا تھا اور پرویز وید، داؤدابراہیم کی گینگ کے ارکان ہے۔ دونوں پر یواے پی اے لگادیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ مرکزی حکومت کے 4مئی 2019ء کو جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب داؤد ابراہیم کو یو اے پی اے کے تحت نجی حیثیت سے دہشت گرد قرار دیا گیا۔ بنچ نے کہا کہ ہمارے خیال میں اُس سے جڑا ہونا یا اس کی گینگ سے جڑا ہونا اِس قانون کے دائرے میں نہیں آتا۔

a3w
a3w