حیدرآباد

حیدرآباد کے چندانگر میں دن دہاڑے خزانہ جیولرز پر ڈکیتی ۔ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار

واردات کے بعد ڈاکولاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کیا اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے 10 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے چندانگر میں دن دہاڑے خزانہ جیولرز پر ڈکیتی کی گئی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

عینی شاہدین کے مطابق دکان کھلنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی چھ رکنی مسلح گروہ نے یہ ڈکیتی کی ، دکان کے منیجر اور عملے کو بندوق کی نوک پر دھمکایا گیا، مزاحمت کرنے پر منیجر کے پیر پر گولی مار دی۔ ڈاکوؤں نے دو راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی اور عملے کے دیگر افراد کو بھی زخمی کر دیا۔


زخمی ملازمین نے فوری طور پر پولیس کو فون کر کے اطلاع دی، جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

واردات کے بعد ڈاکولاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کیا اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے 10 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور کرائم برانچ کی ٹیمیں ملزمین کی شناخت میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں 6 ڈاکو ملوث تھے