تلنگانہ کے مختلف مقامات پر منشیات کے خلاف ریلیاں
اس موقع پر کھمم پولیس کمشنر سنیل دت نے کہا کہ منشیات کی عادت نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ مالی حالات کو بھی برباد کر دیتی ہے۔ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس ریلی کا آغاز مماتا روڈ سے ہوا جو لکارم ٹینک بند تک جاری رہی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات پر منشیات کے خلاف ریلیاں نکالی گیں۔ کھمم شہر میں بھی ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و نوجوانوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر کھمم پولیس کمشنر سنیل دت نے کہا کہ منشیات کی عادت نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ مالی حالات کو بھی برباد کر دیتی ہے۔ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس ریلی کا آغاز مماتا روڈ سے ہوا جو لکارم ٹینک بند تک جاری رہی۔
سنیل دت نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں، ریلی کے اختتام پر انہوں نے نوجوانوں سے منشیات سے دوری کا حلف بھی لیا۔
ادھر ہنمکنڈہ میں "مشن پریورتن” اور نشہ مُکت بھارت مہم کے تحت ایک اور ریلی نکالی کی گئی۔ عدالت سنٹر سے کلکٹر آفس تک نکالی گئی اس ریلی میں مختلف اسکولوں، کالجوں کے طلبہ اور عہدیداروں نے حصہ لیا۔
ریلی کے دوران طلبہ سے نہ صرف خود نشہ سے دور رہنے بلکہ دوسروں کو بھی منشیات کی لعنت سے بچانے کا عہد لیا گیا۔
ہنمکنڈہ کے کلکٹر نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں میں بچپن سے ہی بیداری پیدا کریں اور اس مہم میں بھرپور طور پر شامل ہوں تاکہ ایک نشہ سے پاک سماج کی تشکیل ممکن ہو سکے۔