شمالی بھارت

مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

برہم ہجوم کی مارپیٹ میں ایک 25 سالہ مسلم نوجوان کی موت کے بعد موضع ہاپور میں کشیدگی برقرار ہے۔ ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

ہاپور(یوپی): برہم ہجوم کی مارپیٹ میں ایک 25 سالہ مسلم نوجوان کی موت کے بعد موضع ہاپور میں کشیدگی برقرار ہے۔ ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، سچ کی ہمیشہ جیت ہوگی: سدارامیا
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

نوجوان ارشاد محمد کی موٹرسیکل منگل کی رات دیر گئے موضع لُہاری میں دسہرہ تقاریب میں حصہ لینے والے ایک شخص سے ٹکراگئی تھی۔ اس معمولی حادثہ نے بحث تکرار اور تشدد کی شکل اختیار کرلی۔

لوگوں کی مارپیٹ سے ارشاد محمد نیچے گرگیا تھا اور اس کا سر پتھر سے ٹکراگیا تھا۔ اسے مقامی دواخانہ لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔

ارشاد محمد کی موت کی خبر گاؤں پہنچتے ہی اس کے ارکان ِ خاندان اور مقامی لوگ دوڑپڑے۔ دونوں گروپس ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے۔ بہادر گڑھ پولیس پہنچ گئی اور اسے بھیڑ کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

ایس پی ہاپور ابھیشیک ورما نے کہا کہ ہم نے ارشاد کو مارنے والے 5 افراد کی شناخت کرلی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ بہادر گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔