ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں ڈی جے پر رقص کرنے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور نصف درجن لڑکے زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر پڑی لکڑیاں، لاٹھیاں، پتھر، ٹوٹی کرسیاں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ دونوں گروپوں میں لڑائی کس حد تک ہوئی۔
درگ: چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں ڈی جے پر رقص کرنے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور نصف درجن لڑکے زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر پڑی لکڑیاں، لاٹھیاں، پتھر، ٹوٹی کرسیاں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ دونوں گروپوں میں لڑائی کس حد تک ہوئی۔
پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد درگ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اضافی نفری تعینات کر کے گاؤں نندنی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ گاؤں والوں نے تھانے پہنچ کر پولیس کے وقت پر نہ پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا۔جمعہ کو ڈی جے پر ڈانس کرنے کے تنازعہ میں یادو محلہ اور شیلتا پاڑہ کے نوجوانوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔
اگلے دن ہفتہ کی صبح، نندنی گاؤں کے بزرگوں نے ایک میٹنگ کی اور دونوں گروپوں سے تنازعہ ختم کرنے کو کہا۔ لیکن گاؤں والوں کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے ہفتہ کی شام تقریباً آٹھ بجے یادو محلہ کے واسو یادو نے شیتلہ پاڑہ کے آکاش پٹیل کو فون کیا کہ اگر تم میں ہمت ہے تو شیتلہ مندر کے قریب آجانا۔
دھمکی سن کر آکاش وہاں پہنچ گیا۔ جیسے ہی آکاش یہاں پہنچا، یادو محلے کے لڑکوں نے لڑائی شروع کر دی اور آکاش پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کے ساتھ کرن یادو، واسو یادو، راجیش یادو نے بھی آکاش کو مارنا شروع کردیا۔
یادو پاڑہ کے بدمعاشوں کے ذریعہ آکاش کو پیٹتے ہوئے دیکھ کر آکاش کے ساتھ گاؤں کے 8 سے 10 دوسرے لڑکے آئے اور مل کر دھنو، کرن، واسو اور راجیش یادو کو لاٹھیوں، ہاتھ کی مکوں وغیرہ سے بری طرح پیٹا۔
جس کی وجہ سے کرن یادو، واسو یادو، راجیش یادو کی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جانے کے دوران موت ہو گئی۔ وہیں شدید زخمی آکاش پٹیل کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس پر حملہ کرنے والے ملزم دھنو یادو کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
واقعہ کی سنگینی کو دیکھ کر ایس پی جتیندر شکلا تاخیر شب خود جائے واردات پر پہنچے، نندنی تھانہ انچارج منیش شرما نے گاؤں کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی اور واقعہ میں ملوث 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پنچنامے کے بعد لاشوں کو اہیواڑہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے لال بہادر شاستری اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا ہے، لاشوں کو آج پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔