مشرق وسطیٰ

باپ کا بے رحمی سے قتل کرنے والے مجرم بیٹے کو سزائے موت

وزارت داخلہ نے کہا کہ امریکی مجرم بیشوئی شریف ناجی نصیف نے اپنے مصری والد کو متعدد بار چہرے پر مکے مارے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہاتھوں سے کا گلا گھونٹ کر والد کو ابدی نیند سلا دیا۔

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے اپنے والد کو قتل کرنے والے امریکی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

وزارت داخلہ نے کہا کہ امریکی مجرم بیشوئی شریف ناجی نصیف نے اپنے مصری والد کو متعدد بار چہرے پر مکے مارے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہاتھوں سے کا گلا گھونٹ کر والد کو ابدی نیند سلا دیا۔

قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو مسخ کر ڈالا ۔مجرم نے پھر ایک دوسرے شخص کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی اور بھنگ اور نشہ آور گولیوں کے استعمال میں ملوث رہا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی حکام نے مجرم کو گرفتار کیا اور اس سے تفتیش کے نتیجے میں اس پر اپنے جرم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا۔ اسے مجاز عدالت میں بھیج دیا گیا جہاں اس پر جرم ثابت ہوگیا۔

بیشوئی شریف ناجی نصیف نے جو کیا وہ ایک حرام فعل اور بہت بڑا جرم تھا۔ خاص طور پر اس نے اپنے والد کو گھناؤنے اور ظلم کے ساتھ قتل کیا تھا۔ اس کا یہ عمل اس کی بدعنوانی اور سنگینی کا ثبوت ہے۔ اس بنا پر اس کو سخت سزا کی ضرورت تھی۔

a3w
a3w