مشرق وسطیٰ

ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ

ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

تہران: ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

خبر ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔

ایرانی میڈیا نے دسمبر 2023 میں رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں لیکن تہران کی جانب سے ‘تکنیکی مسائل’ کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئےتھے۔