شمالی بھارت
ممتابنرجی اور ابھیشک بنرجی کو جان سے مارنے کی دھمکی، ہوڑہ میں پوسٹر
مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ کے اولوبیریا میں جمعہ کے دن ایک پوسٹر میں چیف منسٹر مغربی بنگال و ٹی ایم سی سربراہ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجہ پارٹی سکریٹری ابھیشک بنرجی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی۔
کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ کے اولوبیریا میں جمعہ کے دن ایک پوسٹر میں چیف منسٹر مغربی بنگال و ٹی ایم سی سربراہ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجہ پارٹی سکریٹری ابھیشک بنرجی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی۔
پولیس نے یہ بات بتائی۔ سفید کپڑے پر سبز سیاہی سے لکھا یہ پوسٹر اولوبیریا کے فلیسور علاقہ میں ایک کنسٹرکشن سائٹ سے برآمد ہوا۔
اولوبیریا میں لوک سبھا الیکشن 20مئی کو ہونے والا ہے۔ پوسٹر میں بنگالی زبان میں لکھاگیا کہ میں چیف منسٹر ممتابنرجی اور ابھیشک کو کار سے ٹکردے کر مارڈالوں گا۔
اس کے بعد ہرکوئی دئیے جلائے گا۔ یہ پوسٹر اینٹوں کے ڈھیر سے لٹکتا پایاگیا۔
پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ کسی کی شرارت ہوسکتی ہے۔ ہمیں پتہ چلاناہوگا کہ اس کے پیچھے کسی فرد واحد کا ہاتھ ہے یا کوئی گروپ ملوث ہے۔