تعلیم و روزگار

سبیتااندرا ریڈی نے تمثیلی ایمسیٹ کا پوسٹر جاری کیا

ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندرا ریڈی نے کہاکہ تمثیلی ایمسیٹ امتحان کے ذریعہ طلباء میں حقیقی امتحان کے متعلق واقفیت حاصل ہوگی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندرا ریڈی نے کہاکہ تمثیلی ایمسیٹ امتحان کے ذریعہ طلباء میں حقیقی امتحان کے متعلق واقفیت حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
حکومت، معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: سبیتا اندرا ر یڈی

آج معروف آن لائن اسسٹمنٹ پلاٹ فارم ایکسپلور xplore.co.in اور کیسرا گیتانجلی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے زیر اہتمام منعقد شدنی تمثیلی ایمسیٹ امتحان کے پوسٹر کو جاری کرتے ہوئے سبیتا اندراریڈی نے کہاکہ طلباء کے مستقبل کو تابناک بنانے انہیں مسابقتی امتحانات کاسامنا کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے ایکسپلور کی جانب سے اٹھایاگیا اقدام یقیناً قابل ستائش ہے۔

انہوں نے طلباء کو سخت محنت کرتے ہوئے امتحانات تحریر کرنے کامشورہ دیا۔ ڈائرکٹر ایکسپلور اکھیل مادے نے کہاکہ اس سیریز کے تحت چار تمثیلی ٹس کامواد تیار کیاگیا ہے جس کو طلباء استعمال کرتے ہوئے ایمسیٹ کی تیاری کرسکتے ہیں۔

اس امتحان میں شرکت کرنے والوں کو نتائج سے فوری واقف کرادیا جائے گا جس کے بعد طلباء اصل ایمسیٹ کے لیے مزید جذبہ اور محنت سے تیاری کرسکیں گے۔ اگزیکٹیو ڈائرکٹر تاڈے پلی سنیل نے کہاکہ ماہرین کی نگرانی میں پرچہ سوالات تیار کئے گئے۔

خواہش مند طلباء تمثیلی امتحان میں شرکت کے لیے tsemcet.xplore.co.in پر اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔ پہلا تمثیلی امتحان 5اپریل کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک ہوگا۔ دوسراٹسٹ 15‘ تیسرا ٹسٹ 25 اور چوتھا ٹسٹ 30اپریل کو منعقد کیاجائے گا۔