دیگر ممالک

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 169 ہوگئی

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں 29 اپریل کو آنے والے طوفان کے بعد سے ریکارڈ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے۔

ساؤ پالو: برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں 29 اپریل کو آنے والے طوفان کے بعد سے ریکارڈ بارش اور سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار

شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین لاشیں نکالی گئی ہیں، جب کہ 56 افراد قدرتی آفت میں لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے 23 لاکھ سے زیادہ باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔

ریاست کے گورنر ایڈوارڈو لیٹے نے کہا ہے کہ ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری اور 469 دیگر بلدیات میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں کم از کم ایک سال لگے گا۔

موسم کی پیشین گوئی کے مطابق آئندہ ہفتے پورٹو الیگری اور ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے، خطرے کو کم کرنے کے لیے اسکولوں کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ریاست کی سرحدیں ارجنٹائن اور یوروگوئے سے ملتی ہیں اور یہ برازیل کا ایک اہم زرعی مرکز اور لاطینی امریکہ میں چاول پیدا کرنے والا سب سے بڑا علاقہ ہے۔

a3w
a3w